A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources NOVEMBER 19, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

‎ری جینریٹو فارمنگ: اسلام آباد کا زرعی فارم چھوٹے کسانوں کے لیے ’امید کی ایک کرن‘ کیسے بنا

ری جینریٹو یا قدرتی طریقہ زراعت کو کسی بھی قسم کا کسان اپنا سکتا ہے تاہم ڈاکٹر عظیم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ خاص طور چھوٹے کسانوں کے اس قسم کا ماڈل زیادہ مستفید ہے کیونکہ وہ کم زمین سے زیادہ آمدن لے سکتے ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

زمین سے ایک نوری دن کا فاصلہ مکمل کرنے والا جہاز جس میں خلائی مخلوق کے لیے اردو میں بھی پیغام ہے

اس سپیس کرافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 12 انچ قطر کی سونے سے ملمع شدہ ایک ڈسک نصب ہے، جس میں زمین کے مختلف باشندوں کی جانب سے اردو سمیت 55 زبانوں میں پیغامات شامل ہیں۔ یہ پیغامات زمین سے باہر موجود مخلوق کے لیے ریکارڈ گئے ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

بلاول کا محسن نقوی پر طنز: ’اگر صوبے کو تقسیم ہونا ہے تو کیا صرف چیئرمین پی سی بی کو اس پر بات کرنے کا حق ہے؟‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کیا صرف چیئرمین پی سی بی کو یہ حق حاصل ہے‘ کہ وہ صوبوں کی تقسیم اور نظام کی تبدیلی جیسے معاملات پر بات کریں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر نو سال سے کھڑے مسافر طیارے کو ’چار لاکھ ڈالر‘ میں نیلام کیوں کرنا پڑا؟

218 مسافروں کی گنجائش، 43 ہزار فٹ بلندی پر جانے کی صلاحیت اور 1991 سے کئی ایئرلائنز کے زیرِ استعمال۔۔۔ یہ ایک ایسے مسافر طیارے کی کہانی ہے جو قریب نو سال سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’آسام کو انڈیا سے کاٹنے‘ کی بات کرنے والے شرجیل امام کی قید پر امریکی کمیشن اور انڈین سفیر آمنے سامنے کیوں؟

امریکہ میں انڈیا کے سفیر ونے موہن کواترا نے شرجیل امام کے بارے میں یو ایس سی آئی آر ایف کے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمیشن کو انڈین شہریوں کے آئینی حقوق کے بارے میں فیصلہ سنانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟

ماضی میں جاری ہونے والی میزائل سٹی کی تصاویر کی طرح اس زیرِ زمین تنصیب میں بھی متعدد بیلسٹک اور کروز میزائل اور ان کے لانچ سسٹمز دکھائے گئے ہیں۔ یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب 40 روزہ جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے میزائل انفراسٹرکچر کے کئی حصوں بشمول میزائل اڈے اور میزائلوں کی تیاری و پیداوار کی تنصیبات کو وسیع پیمانے پر نشانہ بن

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

امریکہ میں ہزاروں پروازوں کی منسوخی اور غیر معمولی گراؤنڈ سٹاپ کی وجہ ’تانبے کی تاروں کی اپ گریڈیشن‘: حکومت نے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پریس کانفرنس میں شان ڈفی نے بتایا کہ ’اس وقت ٹیکنالوجی کمپنی ایل تھری ہیریس کے ایک ٹھیکیدار کی جانب سے تانبے کی تاروں کے نظام کو فائبر نیٹ ورک سے تبدیل کرنے کا کام کیا جا رہا تھا۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’امریکہ کا مواصلاتی نظام انتہائی پرانا ہے۔ یہ تار اتنی بوسیدہ ہو چکی تھی کہ اسے ناقابل استعمال سمجھتے ہوئے سسٹم سے ہٹایا جا رہا تھا۔‘

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

اسلام قبول کرنے والی خاتون کو نکاح کے پانچ دن بعد طلاق: ’فریبی شوہر نے یقین دلایا اسے مجھ سے محبت ہے‘

اپنے نکاح کے صرف پانچ دن بعد جین کو ایک ایسا ٹیکسٹ میسج موصول ہوا، جس نے ان کی زندگی کو الٹ کر رکھ دیا۔ ان کے نئے شوہر نے اس پیغام میں لکھا کہ ’میں تمھیں طلاق دیتا ہوں اور طلاق دے چکا ہوں۔‘

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکن بلے باز دھننجے ڈی سلوا اور کپتان کشال مینڈس کی شاندار سنچریوں ک بدولت سری لنکا کی ٹیم پورے دن میں محض ایک وکٹ کھو کر 290 بنانے میں کامیاب رہی۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

دو کروڑ ڈالر کا انعام اور دوسری جگہ منتقل کرنے کی پیشکش: امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اب اور کیا جاننا چاہتا ہے؟

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی بمباری کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات ’مکمل طور پر تباہ‘ ہو گئی تھیں۔ دوسری جانب ایران کا دعویٰ رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

چین اور پاکستان کی بڑھتی فضائی طاقت کا مقابلہ: انڈیا ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کیسے حاصل کرنا چاہتا ہے؟

انڈیا نے اپنی فضائی جنگی صلاحیتوں اور چین کی سٹیلتھ ٹیکنالوجی میں ترقی سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے پیشِ نظر ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان میں ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایئرکرافٹ پروگرام بھی شامل ہے، جو انڈیا کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کا منصوبہ ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

لمفیٹک ڈرینج: سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا حیاتیاتی عمل کیا واقعی جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے

ایسا مواد بنانے والے دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ عمل ’لمفیٹک ڈرینج‘ کو متحرک کرتا ہے، چہرے کی سوجن کم کرتا ہے، جلد سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے، ہلکی جھریاں کم کرتا ہے اور چہرے کو زیادہ پتلا اور ’کھنچا ہوا‘ دکھاتا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

الرجی کی دوا سے اندام نہانی تنگ کرنے اور جنسی لذت بڑھانے کے وائرل رجحان پر ماہرین کا انتباہ

سوشل میڈیا پر پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد ناصرف مارکیٹ میں اس دوا کی طلب بڑھی ہے بلکہ اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ منھ سے کھانے والی دوائیں وجائنا میں نہ رکھی جائیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ٹرمپ نے اچانک اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ سال کے اختتام تک اسرائیل کو سالانہ چار ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنا بند کر دے گا۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد اس فیصلے کے ممکنہ سیاسی اور سفارتی اثرات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکی امداد کا معاملہ امریکی سیاست میں پہلے سے زیادہ متنازع بنتا جا رہا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی نئی شرائط کیا ہیں؟

برطانوی حکومت نے مستقل سکونت (انڈیفینیٹ لیو ٹو ریمین، آئی ایل آر) کے قواعد میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت زیادہ تر تارکینِ وطن کو مستقل سکونت کے لیے پانچ کے بجائے 10 سال برطانیہ میں رہنا ہو گا، جبکہ بعض افراد کو 20 یا 30 سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ریفائنریوں کے ریکارڈ منافع کے بعد وزیراعظم کی ’سخت ہدایت‘: پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کے فارمولے میں نظرثانی کیوں کی گئی؟

پاکستان میں ریفائنریوں کے ریکارڈ منافع کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کرتے ہوئے اس کا کچھ بوجھ صارفین کی بجائے ریفائنریوں کو منتقل کر دیا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

پاکستانی شہریوں کے لیے قطر پہنچ کر ’مفت ویزا‘ حاصل کرنے کی سہولت بحال، مگر شرائط کیا ہیں؟

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے، جس کے تحت اہل مسافر قطر پہنچنے پر 30 روز تک کے لیے مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت مارچ 2026 میں معطل کر دی گئی تھی۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سہ فریقی سیریز میں غیر متاثر کُن کارکردگی: بابر اعظم کو ’آرام کرنے‘ اور ’آسٹریلیا یا انگلینڈ میں کوچنگ‘ لینے کے مشورے

بابر اعظم کی حالیہ ون ڈے فارم پر سوالات اٹھ رہے ہیں، جنھوں نے سہ فریقی سیریز کی پانچ اننگز میں صرف 118 رنز بنائے۔ ان کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کے ساتھ حمایت میں بھی آوازیں سامنے آئی ہیں۔ محمد یوسف نے تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی، جبکہ عماد وسیم اور دیگر سابق کھلاڑیوں نے بابر کی صلاحیتوں اور ماضی کی کارکردگی کا دفاع کیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

پاکستان ٹرائی سیریز کا فاتح: فخر زمان کی ’فائنل میں پرفارم کرنے کی صلاحیت‘ اور ’گھر کے بڑے بیٹے کی انرجی‘ والے عرفات منہاس

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 127، سعد بیگ نے 74 جبکہ عرفات منہاس نے محض 31 گیندں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

اسرائیلی اداروں کا ڈیٹا ہیک کرنے کا دعویٰ کرنے والا ’حنظلہ گروپ‘ کیا ہے اور اس کا ایران سے کیا تعلق ہے؟

ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خود کو ’حنظلہ‘ کہنے والا ایک ہیکنگ گروپ اسرائیلی اداروں کے خلاف سائبر حملے کر رہا ہے اور اسے خفیہ ریکارڈنگز کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ایک طبی یونٹ سے متعلق دستاویزات تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’اگر سزائیں نہ دی گئیں تو گاؤ ماتا ناپید ہو جائے گی‘: انڈیا میں گائے ذبح کرنے پر تین مسلمانوں کو عمر قید

استغاثہ کے مطابق تینوں ملزمان نے مالی فائدے کے لیے گائے کو ذبح کیا اور یہ 22 اگست 2024 کو گاندھی نگر ضلع کی کالول تعلقہ میں واقع ایک گھر میں گوشت کی تیاری اور فروخت میں ملوث تھے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

منیژه باختری: طالبان کے حکم پر عہدہ چھوڑنے سے انکار کرنے والی افغان سفارتکار، جو ایک کمرے سے سفارتخانہ چلاتی ہیں

پہلی مرتبہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد اُن کے شوہر نے جب سابق افغان وزیر اعظم نجیب اللہ کی لاش کو کھمبے سے لٹکا دیکھا، تو باختری اور اُن کے اہلخانہ نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سرگودھا میں سکول ٹیچر پر بچوں کے مبینہ ریپ کا الزام: ’میرے نواسے کو ویڈیوز وائرل کرنے اور سکول سے نکالنے کی دھمکی دی‘

اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے وہ موبائل برآمد کر لیے گئے ہیں جن میں کم عمر طلبا کے مبینہ ریپ کی ویڈیوز موجود تھیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ناروے کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں: ’وہ پورے ملک کی توہین کر رہے ہیں‘

اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے فرانس میں حالیہ بدامنی کا ذمہ دار تارکینِ وطن کو ٹھہراتے ہوئے گفتگو کا رخ یک لخت نوبیل انعام کی جانب موڑتے ہوئے کہا کہ وہ بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کا خیرمقدم کریں گے، لیکن ناروے سے آنے والوں کا نہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی اور اعتماد بحال کرنے کی خواہش‘: صائم ایوب کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صائم کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اور اپنی موجودہ فارم کے بارے میں ان کے دیانتدارانہ جائزے کو سراہتے ہوئے، ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے باہمی اتفاق رائے سے اس درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی آزادی کے کئی سال بعد بھی خود کو ’انڈیا کا شہری‘ ثابت کرنے کی کوشش کیوں کرتے رہے؟

یہ معاملہ انڈیا کی پارلیمان میں بھی اٹھا جہاں چند اراکین نے بھٹو کا نام لے کر سوال اٹھایا کہ اگر ’گمراہ بیٹا‘ واپس آ جائے تو کیا حکومت انھیں انڈین شہریت دینے پر غور کرے گی جس پر انڈیا کے اس وقت کے وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اگر وہ واپس آتے ہیں تو ملک کا قانونِ شہریت ان کے معاملے کا فیصلہ کرے گا۔ یہ معاملہ کیا ہے اور بھٹو خود کو انڈیا کا شہری ثابت کرنے کی کوشش

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے کا ملزم ’گرفتاری کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم سندھ فرار ہو گیا تھا اور وہاں سے بلوچستان جانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم گوجرانوالہ واپس آنے پر مخبر کی اطلاع پر پولیس نے اس کا سراغ لگا لیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

96 سال کی ہوں اور میرے ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں: ٹک ٹاک پر راج کرنے والی نانیاں دادیاں

96 سالہ امریکی ٹک ٹاکر لیلین ڈرونیاک کے سوشل میڈیا پر ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں۔ برطانیہ کی ویو ٹروران، نونا گریسی اور باربرا کوسٹیلو جیسی خواتین بھی فیشن، کھانا پکانے اور گھریلو زندگی سے متعلق مواد کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’فوجی سربراہ برطرف کرنے کا ارادہ نہیں‘: انتخابات سے چند گھنٹے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کو یہ وضاحت کیوں دینا پڑی؟

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عام انتخابات سے چند گھنٹے قبل ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان ایران سے متعلق ایک حساس سکیورٹی معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

حنا جاوید قتل کیس: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اور پولیس کو ’دوبارہ تفتیش‘ کرنے کی تجویز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے حنا جاوید قتل کیس میں پولیس کو دوبارہ تفتیش کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ مقتولہ کے اہلخانہ کے تحفظات کا جائزہ لیا جا سکے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ‘: پٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری اور ’مریم نواز کا انصاف‘

لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی اور پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عمل داری پر بحث چھڑ گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کے ملزم کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا تقسیم ہیں۔ بعض صارفین مریم نواز کے اقدام کو سراہ رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے قانون اور انص

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سکیورٹی فورسز کا خاتون حملہ آور سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ: گوادر حملوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں حملوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے جبکہ ایک شہری جان سے گیا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

زیرِ حراست ملزمان کی مشکوک حالات میں ہلاکتیں اور ’وعدہ پورا‘ کرنے کے دعوے: کیا عوامی توجہ سنگین مقدمات پر اثر انداز ہوتی ہے؟

پاکستان میں قتل، ریپ یا بچوں کے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کا ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونا‘ ایک معمول بنتا نظر آتا ہے۔ لائبہ اعجاز اور وسیم عباس کے کیسز نے ایک بار پھر اس رجحان پر سوالات اٹھائے ہیں، جسے انسانی حقوق کے کارکن مشکوک قرار دیتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے قانونی کارروائی کا حصہ بتاتے ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’مدرسے میں ریپ کرنے کے بعد میرے بیٹے کے سر پر قرآن رکھ کر قسم لی گئی کہ والدین کو کچھ نہیں بتانا‘

بنگلہ دیش کے دینی مدارس میں بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات پر متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کی تکلیف سامنے آئی ہے۔ ایک والد خیر البشار نے اپنے بیٹے پر گزرنے والی اذیت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کو برداشت نہیں کر سکتے اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔‘

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

شانزے سیال اور چھلڑے چھلڑے وال: ’دوست کہتے تھے کہ سرائیکی کانٹینٹ تبدیل کرو، لیکن مجھے یہی کرنا تھا‘

محسن اور شانزے کے مطابق اُن کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ یوں راتوں رات مشہور ہوں گے۔ شانزے کے مطابق وہ اُن دنوں میں لاہور میں ’او ایل ایکس‘ پر اپنے شعبے سے متعلق نوکری کی تلاش میں تھیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

مکہ کی مسجد میں ’فحش حرکت‘ پر سزائے موت پانے والی خاتون: ’میری بہن خاندان کی مالی حالت بہتر کرنے کی امید لیے ورک ویزا پر سعودی عرب گئی تھی‘

سعودی عرب میں مبینہ ’فحش حرکات‘ کے الزام میں سزائے موت پانے والی بنگلہ دیشی خاتون کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ انھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ آیا اُن کی بیٹی نے کوئی ایسا جرم کیا تھا جس پر سزائے موت دی جا سکتی ہو اور یہ کہ سعودی عرب میں اُن کی بیٹی کی ایک دوست نے خاندان کو فون کر کے یہ اطلاع دی تھی کہ سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.