A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources NOVEMBER 25, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

پاکستان کے مقبول لوک گیت ’سمی میری وار‘ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں خاص طور پر انڈیا میں اس کے نئے ورژنز، کور گانوں اور ریلز پر بحث جاری ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’پورا پاکستان کاسٹ کر لیا‘: نیٹ فلکس پر ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا چرچا اور سوال

نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی اوریجنل ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرحت اشتیاق کے مشہور ناول پر مبنی اس سیریز میں ماہرہ خان، فواد خان، احد رضا میر، اقرا عزیز اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ مومنہ درید کی پروڈیوس کردہ یہ سیریز چار دسمبر کو نیٹ فلکس پر نشر ہو گی۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

بلوچستان کے رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل اور اغوا کا مقدمہ: پولیس کا اراضی سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ

بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف نہ صرف قتل اور اغوا کا نیا مقدمہ درج ہوا ہے بلکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کی اراضی سے تین افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

بیوی کو نشہ آور ادویات دے کر اجنبیوں سے ریپ کروانے کے مقدمے میں شوہر سمیت چار افراد مجرم قرار

جوآن کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے شوہر فلپ نے ان کے ریپ کے لیے دیگر مردوں کو آن لائن مدعو کیا ہوا تھا۔ وہ انھیں نشہ آور دوا دیتا اور پھر مختلف اجنبی مردوں کو بیڈروم میں بلا کر ان سے ان پر جنسی حملے کرواتا تھا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

تھرپارکر میں نومولود بچی، ماں سمیت 10 ہلاک: تحقیقاتی کمیٹی دھماکے کی وجہ کا تعین نہ کر سکی

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ڈانو داندل میں بنیادی مرکز صحت کے باہر کھڑی ایمبولینس میں آگ لگنے اور دھماکے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے فرانزک اور تکنیکی رپورٹس کا انتظار کرنے کی سفارش کی ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

مری ٹریفک حادثے میں ماں اور تین بیٹیوں سمیت سات افراد ہلاک: ’والد جھلسنے کے باوجود بیٹیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے‘

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد تنویر کی اہلیہ اور ان کی تین بیٹیاں شامل ہیں جبکہ دوسرے رشتہ دار ممتاز کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیاں بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

خاتون بن کر آن لائن دوستی، پھر’بھائی‘ بن کر بلیک میلنگ: پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملنے کا انکشاف

پولیس کے مطابق، 23 سالہ شخص نے خاتون بن کر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً ایک ہزار افراد سے رابطہ کیا اور ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے بلیک میل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی ملکوں کے افراد شامل ہیں اور ملزم نے مبینہ طور پر 25 لاکھ 16 ہزار انڈین روپے وصول کیے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سکیورٹی فورسز کا خاتون حملہ آور سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ: گوادر حملوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں حملوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے جبکہ ایک شہری جان سے گیا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.