A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources NOVEMBER 8, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

پاکستان میں نئی آٹو پالیسی: کن گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی ہو سکتی ہے؟

پاکستان میں نئی آٹو پالیسی کے اعلان نے اس شعبے میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب ملک میں چینی برانڈز کی الیکٹرک گاڑیوں کے یکے بعد دیگرے ماڈل متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ تو پھر اس پالیسی سے کون سی کمپنیاں سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور سب سے زیادہ نقصان کن کمپنیوں کو ہو سکتا ہے؟

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں کے بعد کشیدگی برقرار

عابد شاہین نے دعویٰ کیا کہ اس واقعہ پر مختلف تاجر تنظیموں نے اپنے تئیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میں ہڑتال کی ہوئی ہے تاہم کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں دوکانیں اور مارکیٹ کھلی ہیں اور حالات معمول کے مطابق ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

تھرپارکر میں نومولود بچی، ماں سمیت 10 ہلاک: تحقیقاتی کمیٹی دھماکے کی وجہ کا تعین نہ کر سکی

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ڈانو داندل میں بنیادی مرکز صحت کے باہر کھڑی ایمبولینس میں آگ لگنے اور دھماکے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے فرانزک اور تکنیکی رپورٹس کا انتظار کرنے کی سفارش کی ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

انڈین الیکشن کمیشن کے سربراہ کے استعفے کے لیے حزب اختلاف کی دہلی میں میگا ریلی: کانگرس جین زی تک پہنچنے کے لیے کیا خاص کر رہی ہے؟

پولیس کی جانب سے جنتر منتر کو مظاہروں اور احتجاج وغیرہ کے لیے بند کیے جانے بعد رام لیلا میدان میں متحدہ اپوزیشن کی یہ پہلی ریلی ہے۔ اس میں سبھی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور ملک کی مختلف ریاستوں سے یہاں بڑی تعداد میں آنے والے ان کے حامی شرکت کر رہے ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’ایران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا‘: تہران اجلاس سے کشمیر کمیٹی تک خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمٰن آمنے سامنے

خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمٰن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ زیرِ غور نہیں تھا، اس لیے ان کی وہاں موجودگی ضروری نہیں تھی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں تہران اجلاس، کشمیر کمیٹی، معدنیات اور گورنر راج سمیت مختلف سیاسی و آئینی معاملات پر ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

حنا جاوید قتل کیس: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اور پولیس کو ’دوبارہ تفتیش‘ کرنے کی تجویز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے حنا جاوید قتل کیس میں پولیس کو دوبارہ تفتیش کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ مقتولہ کے اہلخانہ کے تحفظات کا جائزہ لیا جا سکے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی، جے آئی ٹی کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل پیغامات کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، تاکہ میر رضا کی موت سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین قانون کے مطابق ہو سکے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

انڈیا میں الیکشن کمیشن کا تنازع: کیا مودی حکومت کے خلاف تحریک زور پکڑ رہی ہے؟

انڈیا میں اِن دنوں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے۔ اخبار دی انڈین ایکسپریس کی ایک تحقیق کے مطابق انڈین الیکشن کمیشن کے موجودہ سربراہ نے ووٹ ڈیٹا بیس میں کی جانی والی متنازع تبدیلیوں کے بارے میں کمیشن کے دیگر ارکان کے تحفظات کو بار بار رد کیا۔ اپوزیشن کی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے ارکان اِن اقدامات کو غیر قانونی قرار دے کر کئی ریاستوں م

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.