A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources NOVEMBER 1, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی پر ’کار اور موٹر سائیکلوں سمیت کروڑوں کے انعامات کا لالچ‘، بھگدڑ سے دو افراد ہلاک: ’لوگ سمجھے جو پہلے اندر جائے گا اسے انعام ملے گا‘

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسٹر پتلو نے سٹیج پر آ کر اعلان کیا کہ تمام لوگ فوری طور پر گراؤنڈ میں آ جائیں، جس پر لوگوں نے یکدم اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور عقیل نامی شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

منیژه باختری: طالبان کے حکم پر عہدہ چھوڑنے سے انکار کرنے والی افغان سفارتکار، جو ایک کمرے سے سفارتخانہ چلاتی ہیں

پہلی مرتبہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد اُن کے شوہر نے جب سابق افغان وزیر اعظم نجیب اللہ کی لاش کو کھمبے سے لٹکا دیکھا، تو باختری اور اُن کے اہلخانہ نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

عمران خان کی بہن نورین نیازی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلی: ’اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں‘

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کو بدھ کی رات جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’بچوں کو بھوک سے مار دو تاکہ حضرت عیسیٰ سے جا ملیں‘: 191 افراد کی ہلاکتوں کا ذمہ دار شخص اپنے پیروکاروں سے کیا کرواتا تھا؟

مقدمے کا سامنا کرنے والے ایک ملزم نے بتایا کہ میکنزی نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ جو کوئی ’بھوکا اور خالی پیٹ رہنے کے حکم کی مزاحمت کرے، اسے لاتوں اور گھونسوں سے جنت بھیج دیا جائے۔‘ جج کے مطابق جس جنگل میں یہ فرقہ رہائش پزیر تھا وہاں تدفین کو شادی کہا جاتا تھا اور مرنے والوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انھوں نے یسوع مسیح کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟

پچھلے 14 مہینوں کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو لاکھ 54 ہزار سے زیادہ نئے اکاوٴنٹس کھلے جن میں سے 46 فیصد اکاوٴنٹس 18 سے 30 سال کے نوجوانوں کے تھے۔ لیکن اس رجحان کی وجہ کیا ہے اور کیا پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری واقعی منافع بخش ہے؟

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

فیصل آباد: پارکنگ سے گاڑی چوری ہونے کی واردات جس کا اختتام کاروباری شخصیت کے قتل پر ہوا

ریحان اشرف، ان کے بھائی اور کزنز جیسے ہی مرکزی دروازے سے پارکنگ ایریا میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک نجی پارکنگ کمپنی کے ویلیٹ اہلکار نے انھیں سلام کیا اور معمول کے مطابق گاڑی کی چابی طلب کی۔ اس کے بعد گاڑی غائب ہوگئی اور اس کے مالک خود چوروں کے تعاقب میں نکل گئے۔

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.