’فون کال آئی تو پہلے بیٹی کے پاؤں چھوئے‘: پنجاب کے ٹرک ڈرائیور جن کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی
ان کے گھر میں اس وقت جشن کا ماحول ہے اور خاندان بھر میں مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماہانہ چند ہزار روپے کمانے والے بلجندر سنگھ کے اوپر بالآخر قسمت کی دیوی مہربانی ہو گئی ہے اور ان کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی ہے۔