’باقی رافیل طیارے کہاں اور کس کے گیراج میں پارک ہیں‘: ’فلائٹ گلوبل‘ کی رپورٹ پر انڈیا میں نئی بحث
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین فضائی کے پاس اس وقت 32 فعال رافیل طیارے موجود ہیں جبکہ اس نے 114 طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے۔ یہ تعداد اس حوالے سے اہم ہے کہ انڈیا نے ایک معاہدے کے تحت 36 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے خریدے تھے اور اب فائٹ گلوبل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں 32 فعال ہیں۔