بی بی سی نیوز اُردو اب موبائل ایپ پر بھی دستیاب، ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں
وقت اشاعت 2 نومبر 2026
اپ ڈیٹ کی گئی 18 منٹ قبل
مطالعے کا وقت: 3 منٹ
بی بی سی اُردونے اپنی نئی ایپ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے اب صارفین اپنی دلچسپی کی تمام علاقائی و عالمی خبریں، تجزیے اور معلومات براہ راست اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ پر حاصل کر سکیں گے۔
بی بی سی اُردو کا تمام مواد بی بی سی ورلڈ سروس کی نئی ایپ پر دستیاب ہو گا جسے آپ اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ کی مناسبت سے ایپ سٹور یا گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نئی ایپ کیسے ڈاؤن لوڈ کی جائے
BBC World Service ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ کو اپنی پسند کا ایڈیشن یعنی ’BBC News اردو‘ کا انتخاب کرنا ہو گا جہاں آپ کو پاکستان اور دنیا کے مختلف خطوں میں موجود بی بی سی کے صحافیوں کی رپورٹس دستیاب ہوں گی۔
نوٹ: یہ ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں اور اس کا انگریزی زبان کا کوئی ایڈیشن بھی نہیں ہے
نئی ایپ میں آپ کو کیا ملے گا؟
- علاقائی اور دنیا بھر کی غیرجانبدار خبریں، رپورٹس اور ماہرین کے تجزیے
- بریکنگ نیوز اور لائیو کوریج، تاکہ آپ موجودہ حالات سے باخبر رہ سکیں
- تحقیقاتی رپورٹس، تفصیلی مضامین اور ویڈیوز، جو عالمی اور علاقائی سطح کی اہم خبروں کا جائزہ پیش کرتی ہیں، اور ساتھ ہی ایسی وضاحتی رپورٹس جو غلط معلومات کا جائزہ لیتے ہوئے پیچیدہ خبروں کو آسان انداز میں بیان کرتی ہیں
- مختصر اور طویل ویڈیوز جن کے ذریعے آپ ویژول فارمیٹ میں پیچیدہ خبروں کی آسان اور عام فہم انداز میں تفصیل جان سکتے ہیں۔
- اہم خبروں کے الرٹس، جنھیں سبسکرائب کر کے آپ اپنے ڈیوائس پر فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں
سو چاہے آپ لائیو کوریج دیکھنا چاہیں یا خبریں پڑھنا اور ہماری ویڈیوز دیکھنا، یہ سب ایک ہی جگہ پر اور بی بی سی کے معیار کے مطابق دستیاب ہے۔
نوٹ: یہ ایپ امریکہ اور برطانیہ میں دستیاب نہیں ہے
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) برطانیہ کا پبلک سروس نشریاتی ادارہ ہے، جو ٹی وی، ریڈیو، ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے قابلِ اعتماد خبریں، تجزیے اور تفریحی مواد فراہم کرتا ہے۔
یہ ادارہ تجارتی اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ہے اور ایک ایسے شاہی چارٹر کے تحت کام کرتا ہے جو اس خودمختاری کی ضمانت دیتا ہے۔
بی بی سی نیوز گروپ کے دفاتر 54 ممالک کے 64 شہروں میں قائم ہیں۔
BBC World Service کیا ہے؟
BBC World Service انگریزی سمیت 45 زبانوں میں دنیا بھر کے لیے خبریں اور حالاتِ حاضرہ سے متعلق مواد پیش کرتی ہے، جو ویڈیو، آڈیو اور آن لائن ذرائع پر دستیاب ہوتا ہے۔
بنیادی طور پر BBC World Service کے ذریعے، BBC ہر ہفتے 50 کروڑ 30 لاکھ افراد تک رسائی حاصل کرتی ہے اور بین الاقوامی خبررساں اداروں میں اعتماد، بھروسے اور خودمختاری کے اعتبار سے عالمی ناظرین کی اولین پسند شمار ہوتا ہے۔
مختصر ویڈیوز چھوڑ دیں اور جاری رکھیں
مختصر ویڈیوز
مختصر ویڈیوز کا اختتام
Source: BBC Urdu · BBC News اردو
At a glance
- Topic
- World
- Country
- 🇵🇰 PK
- Publisher language
- UR
- Added to Allnira