ایشیا کپ رائزنگ سٹار فائنل: سری لنکا اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز کو شکست دے دی
،تصویر کا ذریعہPCB
وقت اشاعت 27 نومبر 2026
اپ ڈیٹ کی گئی 15 منٹ قبل
مطالعے کا وقت: 4 منٹ
سری لنکا اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ رائزنگ سٹار کے فائنل میں پاکستان شاہینز (پاکستان اے) کوایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کو دوحہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے نے پاکستان اے کی جانب سے دیا گیا گیا 217 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کیا۔
ایک وقت میں ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کی نو وکٹیں 198 رنز پر گر چکی تھیں، لیکن لاہیرو سماراکون نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے سری لنکا اے کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان اے کی جانب سے علی رضا سب سے کامیاب بولر رہے، جنھوں نے 10 اوورز میں 58 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا اے کی جانب سے نشان مدوشکا 87 رنز بنا کر نمایاں رہے.
اس سے قبل پاکستان اے کے کپتان عبدالصمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 13 کے مجموعی سکور پر معاذ صداقت کی وکٹ گنوانے کے باوجود پاکستان اے کی جانب سے شامل حسین اور شاہزیب خان نے اننگز کو تیزی سے آگے بڑھایا۔
،تصویر کا ذریعہSri Lanka Cricket
دونوں نے پاکستان اے کا سکور 61 پر پہنچا دیا، جہاں شامل حسین ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد پاکستان اے کی رنز بنانے کی رفتار کم ہو گئی اور ایسے میں حسن نواز بھی 26 گیندوں پر نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کپتان عبدالصمد نے شاہزیب خان کے ساتھ مل کر پاکستان اے کی بیٹنگ کو سہارا دینے کی کوشش کی اور تین وکٹوں کے نقصان پر سکور 144 پر پہنچا دیا۔
لیکن پھر وہی ہوا جو اکثر پاکستانی شائقین کو قومی ٹیم کی جانب سے بھی دیکھنے کو ملتا ہے، پاکستان اے کا سکور جب 144 ہوا تو کپتان عبدالصمد بھی 33 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔
اس کے بعد یکے بعد دیگرے پاکستان اے کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور 23 رنز پر پانچ وکٹیں گر گئیں اور پاکستان اے کی ٹیم سری لنکا اے کو 217 رنز کا ہدف دے سکی۔
تخطى بی بی سی اُردو موبائل ایپ وواصل القراءة
بی بی سی اُردو موبائل ایپ نهاية
اس سنسنی خیز میچ پر سوشل میڈیا پر بات ہو رہی ہے۔
سابق اوپنر احمد شہزاد نے ایکس پر لکھا کہ ’سری لنکا نے فیصلہ کن لمحات میں اعصاب پر قابو رکھا اور ٹائٹل کا پوری طرح حقدار ثابت ہوا۔ ایشین رائزنگ سٹارز کے چیمپیئنز کو مبارک ہو!‘
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھی مواقع تھے، لیکن وہ میچ اپنے نام نہ کر سکا۔ بہت زیادہ ڈاٹ بالز کی وجہ سے رنز کی رفتار سست پڑ گئی، اور میری رائے میں احمد دانیال کو بولنگ اٹیک میں پہلے لایا جانا چاہیے تھا۔ چند فیصلے ایسے ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے، لیکن دونوں ٹیمیں ایک شاندار اور سنسنی خیز فائنل پیش کرنے پر داد کی مستحق ہیں۔
عمران صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ ’کیا ہی سنسنی خیز مقابلہ تھا۔‘
لیلی نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’سری لنکا ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم تھی اور اس ٹائٹل کے حقیقی حقدار بھی۔ سیمی فائنل میں سری لنکا نے انڈیا کے خلاف پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کر کے اپنی صلاحیت ثابت کی تھی۔ ہمارے 217 رنز دفاع کے لیے شاید کافی نہیں تھے۔ پاکستانی لڑکوں نے بھرپور کوشش کی، لیکن سچ یہ ہے کہ آج ہم جیت کے زیادہ مستحق نہیں تھے۔‘
’BBC News اردو‘ ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔
نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔
مزید دریافت کریں
مختصر ویڈیوز چھوڑ دیں اور جاری رکھیں
مختصر ویڈیوز
مختصر ویڈیوز کا اختتام
Source: BBC Urdu · BBC News اردو
At a glance
- Topic
- World
- Country
- 🇵🇰 PK
- Publisher language
- UR
- Added to Allnira