A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources OCTOBER 25, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کم عمر ترین ٹیموں میں سے ایک‘: سری لنکا سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 14 رُکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق سمیت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے متعدد کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

حنا جاوید قتل کیس: ڈی این اے ٹیسٹ سے گھریلو ملازم کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا دعویٰ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج اور پولی گرافک ٹیسٹ سے اشارہ ملتا ہے کہ راولپنڈی کی 45 سالہ خاتون حنا جاوید کے ساتھ قتل اور ریپ کا ارتکاب ملازم نے کیا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’فینٹانائل‘ گھریلو ساختہ نئی مصنوعی منشیات جس کا بحران کہیں زیادہ خطرناک ہے: ’اب آپ کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ منشیات میں ہے کیا‘

امریکہ میں فینٹانائل سمیت نئی مصنوعی منشیات کے پھیلاؤ نے نشے کا بحران مزید سنگین کر دیا ہے۔ ان منشیات کے خطرناک اثرات سے نمٹنے کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کے ساتھ نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سکیورٹی فورسز کا خاتون حملہ آور سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ: گوادر حملوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں حملوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے جبکہ ایک شہری جان سے گیا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

پیٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے بیچ، اس شعبے سے منسلک پاکستانی کمپنیاں جو اربوں کا منافع کما رہی ہیں

اعداد و شمار ایک واضح تضاد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایک طرف صارفین مہنگے ایندھن اور بڑھتی مہنگائی کا سامنا کر رہے تھے، جبکہ دوسری طرف کئی کمپنیوں کا منافع تیزی سے بڑھ رہا تھا۔ آخر ایسا ہوا کیوں؟

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

نیتن یاہو کی ساتویں بار اسرائیلی وزیر اعظم بننے کی خواہش: مگر اُن کی راہ میں ممکنہ رکاوٹ سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کون ہیں؟

اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ساتویں بار اقتدار حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انھیں کن طرح چینلجز کا سامنا ہو گا اور ان انتخابات میں نیتن یاہو کے اہم ترین انتخابی حریف گادی آئزنکوٹ کون ہیں؟

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

خیبر پختونخوا کے ’غیرفعال‘ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کہاں ہیں اور ’شاہی مہمان خانہ‘ کیا ہے؟

خیبر پختونخوا کے غیرفعال وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی تحویل اور مقام سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور پولیس سے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر محفوظ ہیں، تاہم حکومت نے اب تک یہ واضح نہیں کیا کہ انھیں کس قانون کے تحت تحویل میں لیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق حکومت کو عدا

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’جس کی قسمت میں ہو گا اسے ضرور ملے گا‘: پانی میں ڈوبا گاؤں جہاں آج بھی لوگ ہیروں کی تلاش میں پہنچتے ہیں

اس گاؤں میں نہ موبائل سگنل کی مناسب سہولت ہے اور نہ ہی بنیادی انفراسٹرکچر، لیکن اس کے باوجود دور دراز علاقوں سے لوگ آج بھی یہاں ہیرے تلاش کرنے آتے ہیں۔ بعض افراد کئی کئی ہفتوں تک اپنے گھروں سے دور رہ کر زمین کھودتے اور ریت چھانتے رہتے ہیں، اس امید میں کہ شاید ان کے ہاتھ کوئی قیمتی پتھر لگ جائے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کی پھانسی سے متعلق وہ سوالات جن کے جواب اب تک نہیں مل سکے

سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پھانسی دیے جانے کے ایک ہفتے بعد بھی کئی اہم سوالات جواب طلب ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ دونوں نے مکہ کی ایک مسجد میں فحش حرکت کا ارتکاب کیا تھا، تاہم الزام کی تفصیلات، عدالتی کارروائی اور شواہد عوامی طور پر جاری نہیں کیے گئے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’مدرسے میں ریپ کرنے کے بعد میرے بیٹے کے سر پر قرآن رکھ کر قسم لی گئی کہ والدین کو کچھ نہیں بتانا‘

بنگلہ دیش کے دینی مدارس میں بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات پر متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کی تکلیف سامنے آئی ہے۔ ایک والد خیر البشار نے اپنے بیٹے پر گزرنے والی اذیت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کو برداشت نہیں کر سکتے اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔‘

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’سب کے نام یاد نہیں رہتے‘: 58 بچوں کے والد محمد صادق جو ہر رات سونے سے پہلے اپنے بچوں کی گنتی ضرور کرتے ہیں

محمد صادق ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ کبھی کبھار وہ اپنے تمام بچوں کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے بچوں کی گنتی ضرور کرتے ہیں تاکہ اطمینان ہو جائے کہ سب گھر میں موجود ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’توقیر بھاگو، ہم تمھیں چھڑوانے آئے ہیں‘: وسیم عباس کے قتل کے ملزم کا مبینہ فرار اور تین گھنٹے بعد فائرنگ میں ہلاکت کا دعویٰ

پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا دعویٰ ہے کہ ملتان میں کم عمر لڑکے وسیم عباس کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ٹھیکیدار توقیر نذیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کے بعد ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔‘ لیکن یہ واقعہ پولیس کے مطابق کیسے پیش آیا؟

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.