BBC UrduUR
فضا سے فضا میں مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا: پاکستان کا دعویٰ
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے میزائل ’فَاز‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔