A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources NOVEMBER 22, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ڈارک ویب اور وائٹ ہاؤس کے ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ: امریکہ اور چین کی مدد سے پاکستانی ’بیٹ مین‘ کیسے گرفتار ہوا؟

چین اور امریکہ سے ملنے والی معلومات کے بعد پاکستانی شہری کو ڈارک ویب پر ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق وہ ٹیلیگرام اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف اداروں کا ڈیٹا فروخت کرتا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ ڈیٹا لیکس کے ایک مقدمے میں گرفتار ہوا تھا، تاہم ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

جوڑوں کے درد سے پیٹ کی ضدی چربی تک: جنوبی ایشیائی خواتین میں پیری مینوپاز کی وہ علامات جنھیں اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے

توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، گفتگو کے دوران الفاظ بھول جانا یا چیزیں یاد رکھنے میں مشکل پیش آنا پیری مینوپاز کی عام ذہنی علامات میں شامل ہیں۔ تاہم جنوبی ایشیائی خواتین میں ان علامات کو اکثر ذہنی دباؤ، مصروف طرز زندگی یا بڑھتی عمر کا حصہ سمجھ کر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

زمین سے ایک نوری دن کا فاصلہ مکمل کرنے والا جہاز جس میں خلائی مخلوق کے لیے اردو میں بھی پیغام ہے

اس سپیس کرافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 12 انچ قطر کی سونے سے ملمع شدہ ایک ڈسک نصب ہے، جس میں زمین کے مختلف باشندوں کی جانب سے اردو سمیت 55 زبانوں میں پیغامات شامل ہیں۔ یہ پیغامات زمین سے باہر موجود مخلوق کے لیے ریکارڈ گئے ہیں۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’سرزمین یا قومی اثاثوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے‘: سعودی عرب نے ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں حملے کی تصدیق کر دی

چین، روس اور امریکہ کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ، ولادیمیر پوتن اور شی جن پنگ نے سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں جوہری خطرات میں کمی اور جوہری پھیلاؤ کی روک تھام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ’جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور اسے کبھی لڑا نہیں جانا چاہیے۔‘

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی پائپ ایک ملحقہ خالی پلاٹ کی زمین کے نیچے سے گزار کر رہائشی مکان کے اندر تک بذریعہ سرنگ پہنچایا گیا تھا اور اس کی مدد سے کروڈ آئل چوری کیا جا رہا تھا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکن بلے باز دھننجے ڈی سلوا اور کپتان کشال مینڈس کی شاندار سنچریوں ک بدولت سری لنکا کی ٹیم پورے دن میں محض ایک وکٹ کھو کر 290 بنانے میں کامیاب رہی۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

پاکستانی ڈراموں کے پیچیدہ کردار: ’پہلے بھی ہیرو سگریٹ کا کش ہیروئن پر پھونکتا تھا، تو ہم کہتے تھے کتنا رومینٹک ہے‘

پاکستانی ڈراموں میں اب ایسے مرکزی کردار زیادہ نظر آ رہے ہیں جو روایتی ہیرو اور ہیروئن کی طرح بے عیب نہیں بلکہ ان میں خوبیاں اور خامیاں دونوں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کرداروں کے رویوں اور غلطیوں پر بحث ہوتی ہے، تاہم ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آتی۔ ماہرین کے مطابق، یہ ڈراموں کے کرداروں سے زیادہ ناظرین کی سوچ میں تبدیلی ہے، جو اب ہیرو اور ہیروئن کو ایک عام انسان ک

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.