BBC UrduUR
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران میں کیا ہوا اور یہ کیوں اہم ہے؟
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کو خطے میں جاری غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں، پاکستان۔ایران سرحدی صورتحال، ایران کے ساتھ تجارتی روابط، یمن میں کشیدگی اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعاون جیسے اہم موضوعات سے جڑا ہو سکتا ہے۔