BBC UrduUR
حوثیوں کا ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ اور پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، مکہ اور مدینہ کی جانب ڈرون روکنے کی اطلاعات
حوثی گروپ انصار اللہ نے اتوار کی شام دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ’ایسٹ ویسٹ‘ پائپ لائن کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ سعودی حکام نے تاحال اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے حوثیوں پر مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا، جس کی حوثی ترجمان نے تردید کی ہے۔