’ہمسایہ ہماری حفاظت کر رہا ہے‘: فاروق عبداللہ کی تقریر میں پاکستان کی طرف اشارہ اور انڈین جماعتوں کی تنقید
فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’آپ دہلی سے کیا توقع کر سکتے ہیں؟ کیا یہ انصاف کریں گے؟ ارے، ان کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھو۔ اگر نہیں رکھو گے تو مٹ جاؤ گے، تمہارا نام و نشان مٹ جائے گا۔ یہ آج خاموش ہیں کیونکہ دنیا میں شور ہے اور ہمارا ہمسایہ ان کے پیچھے لگا ہوا ہے۔ وہ ہر جگہ جا کر یہ کہتا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وہ ہماری حفاظت کر رہا ہے۔‘