امریکہ کی ایران کے جزیرہ قشم میں میزائل سائٹ کو نشانہ بنانے کی تصدیق، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ
امریکہ نے ایران کے جزیرہ قشم میں میزائل سائٹ کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن یا امریکی مفادات کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا جواب ’بے مثال‘ ہوگا۔ دوسری جانب کویت اور بحرین کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، جس سے خلیج میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔