’مٹی دے باوے‘ میں ’پنجاب کے رابن ہڈ‘ کا ذکر: جھوٹے الزام میں قید کاٹنے کے بعد دولت لوٹ کر لوگوں میں تقسیم کرنے والا جگا ڈاکو
پاکستانی ڈرامے ’مٹی دے باوے‘ کی مصنف فائزہ افتخار کے مطابق انگریزوں نے جگا جٹ کو ڈاکو قرار دیا تھا، تاہم وہ دراصل برطانوی استعمار کے خلاف مزاحمت کرنا چاہتے تھے، اسی لیے انھوں نے بندوق اٹھائی تھی۔ ان کے بقول جگا جٹ خود بھی زیادتی اور ناانصافی کا شکار ہوئے تھے۔