BBC UrduUR
’ہم تقسیم نہیں چاہتے‘: نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت میں سندھ سب سے آگے کیوں ہوتا ہے؟
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث ایک بار پھر ملکی سطح پر سیاسی محاذ آرائی کا باعث بن رہی ہے، خصوصاً سندھ میں کئی سیاسی و مذہبی جماعتیں اس تجویز کی بھرپور مخالفت کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر آئینی طریقۂ کار، سیاسی اختلافات اور سندھ کی تاریخی شناخت کے تناظر میں یہ بحث اب اسمبلیوں اور پارلیمان سے نکل کر سڑکوں تک پہنچ رہی ہے۔