A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources OCTOBER 24, 2026
🇵🇰 پاکستان / اردو

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

خاتون بن کر آن لائن دوستی، پھر’بھائی‘ بن کر بلیک میلنگ: پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملنے کا انکشاف

پولیس کے مطابق، 23 سالہ شخص نے خاتون بن کر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً ایک ہزار افراد سے رابطہ کیا اور ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے بلیک میل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی ملکوں کے افراد شامل ہیں اور ملزم نے مبینہ طور پر 25 لاکھ 16 ہزار انڈین روپے وصول کیے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم:‘ مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ چار افراد کی گرفتاری کا سبب کیسے بنا؟

مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان افتخار ملکانی نے بی بی سی کو بتایا کہ21 اکتوبر کو خان گڑھ کے علاقے میں اس واقعے پر ایک پنچایت بلائی گئی کہ تین نوعمر بچوں نے معمولی رنجش کی بنا پر ایک نوعمر لڑکے کو زنجیروں سے باندھا اور اس پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’بچوں کو بھوک سے مار دو تاکہ حضرت عیسیٰ سے جا ملیں‘: 191 افراد کی ہلاکتوں کا ذمہ دار شخص اپنے پیروکاروں سے کیا کرواتا تھا؟

مقدمے کا سامنا کرنے والے ایک ملزم نے بتایا کہ میکنزی نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ جو کوئی ’بھوکا اور خالی پیٹ رہنے کے حکم کی مزاحمت کرے، اسے لاتوں اور گھونسوں سے جنت بھیج دیا جائے۔‘ جج کے مطابق جس جنگل میں یہ فرقہ رہائش پزیر تھا وہاں تدفین کو شادی کہا جاتا تھا اور مرنے والوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انھوں نے یسوع مسیح کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.