BBC UrduUR
حافظ الدین احمد: پاکستان کے خلاف ’بغاوت‘ کرنے والے فوجی کپتان جو بطور بنگلہ دیشی سپیکر اسلام آباد آئے
بنگلہ دیشی سپیکر نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انھوں نے 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکہ سے جڑے واقعات کو یاد کیا۔ ایک موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ 1971 میں انڈیا نے ’بنگالیوں کی مدد نہیں کی تھی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا تھا۔‘