کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں

Pakistan England

،تصویر کا ذریعہGetty Images

وقت اشاعت ایک منٹ قبل

مطالعے کا وقت: 3 منٹ

انگلینڈ نے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں بین ڈکٹ کی سینچری کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

شاہین آفریدی کا یہ فیصلہ اُس وقت درست ثابت ہوا، جب اُنھوں نے پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن کو چار رنز پر آؤٹ کر دیا، عرفات منہاس نے اُن کا کیچ لیا۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی جب 11 کے مجموعی سکور پر سابق کپتان جو روٹ بھی پانچ رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ تھما بیٹھے۔

ایک اینڈ پر بین ڈکٹ ڈتے رہے، لیکن جب انگلینڈ کا سکور 19 ہوا تو سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری سکور کرنے والے کپتان ہیری بروک صرف ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

اننگز کے 10 ویں اوور میں جارڈن کوکس بھی چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم نے حارث رؤف کی گیند پر اُن کا کیچ لیا۔ یوں پہلے پاوور پلے میں چار وکٹیں گنوانے والی انگلینڈ کی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔

Pakistan England

،تصویر کا ذریعہGetty Images

لیکن بین ڈکٹ اور سیم کرن نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 93 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔

لیکن 145 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ہی اس پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا، جب سیم کرن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

  • LIVE

  • تصویر میں عریف پٹیل کی پاسپورٹ طرز کی تصویر ہے۔ ان کے چھوٹے سیاہ بال اور مختصر سیاہ داڑھی ہے اور وہ سرمئی سوٹ، سرمئی اور سفید دھاری دار قمیص اور سرمئی ٹائی پہنے ہوئے ہیں

  • Eleanor Cobham

  • Badr MoU

End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے دو چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 111 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔ اُنھیں عرفات منہاس نے آؤٹ کیا۔

ول جیکس نے 13، لیام ڈاسن پانچ اور جیمی اورٹن نے 10 رنز بنائے۔ ایک وقت میں انگلینڈ کی آٹھ وکٹیں 187 رنز پر گر چکی تھیں اور لگ رہا تھا کہ شاید انگلینڈ پاکستان کو 200 رنز کا بھی ہدف نہیں دے پائے گا۔ لیکن انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے بھرپور مزاحمت دکھائی۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹیکنسن نے گیندوں پر رنز 28 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی اور انگلینڈ کے سکور کو 242 تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ اوورز میں رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ رضا اللہ نے دو جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

شاہین شاہ آفریدی کی 150 وکٹیں مکمل

انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 150 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ اُنھوں نے 80 میچ کھیل کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولرز شعیب اختر اور وقار یونس نے 91 میچز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے آف سپنر ثقلین مشتاق کے پاس یہ اعزاز ہے کہ اُنھوں نے صرف 78 میچز کھیل کر 150 وکٹیں حاصل کر لی تھیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے لیے اس سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، کیونکہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز میں اسے پاکستان اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم نے 429 رنز کا ہدف حاصل کر کے انگلینڈ کو حیران کیا تھا، جبکہ پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی ٹیم چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کی عالمی مہم کے سلسلے میں روایتی سبز رنگ کے بجائے خصوصی طور پر تیار کردہ گلابی کٹنس پہن کر اس میچ میں شریک ہے۔

پاکستان کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

مزید دریافت کریں

مختصر ویڈیوز چھوڑ دیں اور جاری رکھیں

مختصر ویڈیوز

مختصر ویڈیوز کا اختتام

Source: BBC Urdu · BBC News اردو

At a glance

Topic
World
Country
🇵🇰 PK
Publisher language
UR
Added to Allnira