امریکہ میں طیارے کو حادثہ: ’لگا جیسے کوئی میزائل نیچے آ رہا ہو‘

کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں

فلوریڈا میں حادثے کے مقام پر گڑھا پڑ گیا اور شعلے اٹھ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا میں حادثے کے مقام پر گڑھا پڑ گیا اور شعلے اٹھ رہے ہیں
    • مصنف, کریگ ہوئل
  • وقت اشاعت 3 منٹ قبل

  • مطالعے کا وقت: 4 منٹ

امریکہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق ایک نجی جیٹ طیارہ اتوار کے روز فلوریڈا کے ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام نو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ کریسٹ ہیون کے قریب پیش آیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی کلب مار اے لاگو سے تقریباً 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 50 منٹ بنتا ہے۔

حادثے کی تصاویر میں رہائشی علاقے کی ایک سڑک پر بننے والا گڑھا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ جگہ جگہ آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور لیئرجیٹ 60 ماڈل کے طیارے کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ آسٹن، ٹیکساس سے روانہ ہوا تھا اور بہاماس جا رہا تھا۔

فلوریڈا میں طیارہ حادثے کے مقام پر ہنگامی مدد فراہم کرنے والی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں

،تصویر کا ذریعہSaul Martinez/Getty Images

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا میں طیارہ حادثے کے مقام پر ہنگامی مدد فراہم کرنے والی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس اور پرواز کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے سے قبل جیٹ طیارہ سینکڑوں فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے نیچے گر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی غیر مصدقہ ویڈیو، جو بظاہر گاڑی کے ڈیش کیمرے سے ریکارڈ کی گئی تھی، وہ لمحہ دکھاتی ہے جب حادثہ ہوا۔

اس میں رہائشی علاقے کی سڑک پر چلتی گاڑیاں نظر آتی ہیں، پھر اچانک ایک طیارہ تقریباً عمودی زاویے سے زمین کی طرف گرتا ہے اور دھماکے کے بعد آگ لگ جاتی ہے۔

Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

  • تصویر

  • The bodies of a mother, young son and daughter were found in a locked house in Vadodara.

  • Haiti

  • Mr Pattlo

End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے حادثے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’ویڈیو دیکھنا دہلا کر رکھ دیتا ہے۔‘

انھوں نے کہا: ’یہ بالکل ایسے لگتا ہے جیسے کوئی میزائل نیچے آ رہا ہو، پھر ایک زبردست دھماکہ ہوتا ہے اور ملبہ ہر طرف بکھر جاتا ہے۔‘

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کون سوار تھا۔

ڈی سینٹس نے کہا: ’فی الحال ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ زمین پر موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہو۔‘

وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اس حادثے کو ’ہولناک سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے اے ایک ٹیم موقع پر بھیج رہی ہے تاکہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کو حادثے کی تحقیقات میں مدد دے سکے۔

شان ڈفی نے مزید کہا: ’آئیے ان افراد کے اہل خانہ اور عزیزوں کے لیے دعا کریں جنھیں ہم نے کھو دیا ہے۔‘

پام بیچ کاؤنٹی فائر ریسکیو نے اسے ایسا واقعہ قرار دیا ہے جس میں ’بڑا جانی نقصان‘ ہوا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا میں حادثے کے مقام پر ہنگامی امداد فراہم کرنے والے اہلکار

پام بیچ کاؤنٹی شیرف آفس نے کہا کہ حادثہ ملٹری ٹریل پر پیش آیا، جو چھ رویہ سڑک ہے اور جس کے اطراف کاروباری مراکز اور کھانے پینے کی جگہیں موجود ہیں۔

پریس کانفرنس میں رون ڈی سینٹس اور مقامی حکام نے بتایا کہ قریبی ٹریلر پارک آبادی سے 600 مقامی رہائشیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق حادثے کے اثرات سے مقامی انفراسٹرکچر کو خاصا نقصان پہنچا ہے، جس میں پانی کی لائنیں بھی شامل ہیں، اور سڑک کو دوبارہ کھولنے میں کم از کم 30 دن لگیں گے۔

حادثے کے وقت علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی اطلاعات تھیں، اور پریس کانفرنس کے دوران بھی شدید بارش ہو رہی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کی صبح مار اے لاگو میں موجود تھے اور حادثے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل قریبی ہوائی اڈے سے ایئر فورس ون کے ذریعے روانہ ہو گئے تھے۔

مزید دریافت کریں

مختصر ویڈیوز چھوڑ دیں اور جاری رکھیں

مختصر ویڈیوز

مختصر ویڈیوز کا اختتام

Source: BBC Urdu · کریگ ہوئل

At a glance

Topic
World
Country
🇵🇰 PK
Publisher language
UR
Added to Allnira