A LITTLE MORE WORLD. A LOT LESS EFFORT.111 editorial sources NOVEMBER 18, 2026
🇸🇦 السعودية / العربية

The world, in perspective.

Fresh headlines from around the world. Gaming, politics, technology and everything in between.

Auto refresh · 60 sec
World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ کے قتل کا مقدمہ: 13 سالہ فاطمہ کے جسم پر تشدد کے 20 سے زائد نشانات، گھر سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈنڈے برآمد

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 13 سالہ فاطمہ کے جسم پر تشدد کے کم از کم 20 نشانات پائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکو لیگل افسر کی رائے کے مطابق فاطمہ کی موت بار بار کیے جانے والے جسمانی تشدد کے نتیجے میں آنے والی شدید چوٹوں سے ہوئی۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

ریڑھی سے بڑے شاپنگ مالز تک: اسلام آباد کو ’دُنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت‘ بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟

پاکستانی حکومت نے اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر اور دنیا کا پہلا کیش لیس دار الحکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق 31 دسمبر تک تمام کاروباری مراکز، دکانوں اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم تاجر رہنما اجمل بلوچ اور سائبر سکیورٹی ماہر مرزا برہان بیگ نے ڈیجیٹل خواندگی، سائبر فراڈ اور تک

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’جعلی دانشوروں کو بڑی تکلیف ہوئی‘: فیصل آباد میں سیلز گرل پر تشدد کے بعد مریم نواز کا ’تھپڑ کے بدلے تھپڑ‘ کی سزا کا دفاع

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو، جس میں فیصل آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی دکان کی ملازمہ کو زیرِ حراست ملزم پر تھپڑ مارتے دکھایا گیا، سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ مریم نواز نے اس اقدام کو کمزور اور مظلوم افراد کے تحفظ سے جوڑا، جبکہ ناقدین نے سوال اٹھایا کہ آیا پولیس حراست میں کسی ملزم کی عوامی تذلیل قانون کی حکمرا

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’اسلام آباد اور ریاض کے فیصلوں کی قیمت ترک نوجوانوں کو نہیں چکانی چاہیے‘: مکہ معاہدے کی ناقد ترک اپوزیشن رہنما گُلیستان کلیچ کون ہیں؟

گُلیستان کلیچ کوچ ییغیت نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا اس نئے دفاعی فریم ورک کا رخ خطے کے دیگر ممالک، خصوصاً ایران، کے خلاف تو نہیں ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو معاہدے کے سیاسی اور عسکری مضمرات کے بارے میں زیادہ واضح انداز میں عوام اور پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’عمران خان خوشی سے منتقل ہوں گے‘: بی بی سی نے ’نامکمل‘ اسلام آباد ماڈل جیل میں کیا دیکھا؟

اگر آپ ایم ٹو پر اسلام آباد سے لاہور جائیں تو ٹول پلازہ سے پہلے دائیں جانب یہ جیل نظر آتی ہے۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جتنی سہولتیں اس ماڈل جیل میں ہیں عمران خان خوشی سے اس جیل میں منتقل ہو جائیں گے۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

’امریکہ کے لیے اسلام آباد سے رابطہ اور تعلقات برقرار رکھنا ناگزیر ہے‘: انڈیا میں دیا گیا مارکو روبیو کا بیان زیرِ بحث کیوں ہے؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ امریکہ کو تعلقات برقرار رکھنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انڈیا اپنے قومی مفادات کے تحت ایران کے ساتھ روابط رکھتا ہے، اسی طرح امریکہ کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں اور انھیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

World🇵🇰 PK
BBC UrduUR

فیصل آباد: پارکنگ سے گاڑی چوری ہونے کی واردات جس کا اختتام کاروباری شخصیت کے قتل پر ہوا

ریحان اشرف، ان کے بھائی اور کزنز جیسے ہی مرکزی دروازے سے پارکنگ ایریا میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک نجی پارکنگ کمپنی کے ویلیٹ اہلکار نے انھیں سلام کیا اور معمول کے مطابق گاڑی کی چابی طلب کی۔ اس کے بعد گاڑی غائب ہوگئی اور اس کے مالک خود چوروں کے تعاقب میں نکل گئے۔

Allnira republishes accessible articles under owner-declared permissions, with original authors, publishers and image credits. Automatic cloud imports run hourly; open pages check for updates every 15 seconds. Publication delays depend on each feed.